بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے وہاں زیرتعلیم طلبا اور ان کے والدین وسرپرست ہی اصل جائیداد ہوتے ہیں، ان سے بہتر تعاون حاصل ہونے پر ایک تعلیمی ادارہ ترقی کی منزلیں طئے کرنا ممکن ہوتاہے ، ہرایک والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ملک کے بہترین شہری بنائے۔ ان خیالات کا اظہار منگلورو اسورلائن فرانسس ادارے کی معاون سکریٹری لینا روڈریگس نے کیا۔
وہ یہاں آنند آشرم پی یوکالج کے اساتذہ اور والدین و سرپرستوں کی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسکول کے الومنی ڈاکٹر نسیم خان نے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے مسائل کو اساتذہ اور والدین کی طرف سے اس کا حل کیسے کیا جائے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ والدین کو اپنے کے بچوں کے تعلق سے صبر، غیر ضروری ڈانٹ ڈپٹ، ان کے جذبات کی مخالفت کے بجائے اس کوسمجھنا ضروری ہونے کی بات کہی۔ پیرنٹس کمیٹی کے نائب صدر رادھا کرشنا بھٹ نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ آنند آشرم کانونٹ کی سپرئیر سسٹر فلکس ڈیسوزا، سسٹر آروگیما موجود تھیں۔ پروگرام میں سال 2017-2016کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں اول 10مقام حاصل کرنے والے اور پی یوسی دوم میں بہترین نمبرات کے ساتھ کامیاب طلبا کی والدین کےساتھ تہنیت کی گئی ۔ پی یوکالج کی پرنسپال سسٹر تھریسیا سیرا نے استقبال کیا تو سنئیر ٹیچر پیٹرک ٹیلس نے رپورٹ کی خواندگی کی ۔ سسٹر جوڈت اور گوداوری نے نظامت کی ، سسٹر آروگیما نے شکریہ اداکیا۔